Live Updates

ایران کا سری لنکا کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر زور

جمعرات 19 اپریل 2018 16:20

کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اپنے دورہ سری لنکا کے موقع پر سری لنکا کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کے حوالے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سری لنکا کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کے لئے گزشتہ روز کولمبو پہنچے۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ سری لنکا کے موقع پر انہوں نے کولمبو میں ایرانی سفارتخانے میں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت صحیح ٹریک پر ترقی کی سمت آگے بڑھ رہی ہے اور اقتصادی حالات کی راہ میں تمام رکاوٹوں کا یکے بعد دیگرے خاتمہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران ماضی کے مسائل اور مشکلات سے نکل کر اب روشن مستقبل کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے ساتھ قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اور سیاسی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کو کام کرنا چاہئیے۔علی لاریجانی دورہ سری لنکا میں اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات