Live Updates

ایران امریکی بحری ناکہ بندی 3 سے 4 ماہ تک برداشت کرسکتا ہے، سی آئی اے

جمعہ 8 مئی 2026 11:53

ایران امریکی بحری ناکہ بندی 3 سے 4 ماہ تک برداشت کرسکتا ہے، سی آئی اے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) امریکی انٹیلیجنس ایجنسی سی آئی اے کی ایک خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکی بحری ناکہ بندی کو کم از کم 3 سے 4 ماہ تک برداشت کر سکتا ہے۔ اس کے بعد ہی اسے شدید معاشی دبائو کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی اخبار کے مطابق یہ رپورٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ کے جلد خاتمے سے متعلق پرامید بیانات پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شدید بمباری کے باوجود ایران اب بھی اپنے تقریبا 75 فیصد موبائل میزائل لانچرز اور 70 فیصد میزائل ذخیرے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی حکومت نے اپنی زیرِ زمین میزائل سائٹس کو دوبارہ فعال کرلیا ہے، تباہ شدہ میزائلوں کی مرمت کی ہے اور نئے میزائل بھی تیار کیے ۔صدر ٹرمپ نے بدھ کو اوول آفس میں کہا تھا کہ ایران کے زیادہ تر میزائل تباہ ہوچکے ہیں، شاید صرف 18 یا 19 فیصد باقی ہیں۔ تاہم سی آئی اے کی رپورٹ اس دعوے سے مختلف ہے۔امریکی اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی مشکلات برداشت کرنے کی صلاحیت سی آئی اے کے ابتدائی اندازے سے بھی زیادہ ہے، ایک اہلکار نے کہا کہ ایرانی قیادت زیادہ سخت اور پرعزم ہو گئی ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات