Live Updates

سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں، اسماعیل بقائی

ْ ایران ابھی تک امریکی تجویز کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ،ترجمان وزارت خارجہ

جمعہ 8 مئی 2026 11:51

سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں، اسماعیل ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں۔اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر تمام حالات و پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جاتا ہے۔اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تجویز کے بارے میں واشنگٹن کو ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک امریکی تجویز کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات