زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ کا سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 19 اپریل 2018 16:50

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے BSc پلانٹ پیتھالوجی کے آٹھویںسمیسٹر کے 88 طلبا و طالبات نے اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹرساجد علیم خان اور ڈاکٹر خالد نوید (پلانٹ پیتھالوجی ) کی سربراہی میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا مطالعاتی دورہ کیا، اس موقع پرڈاکٹر محمد نوید افضل ، انچارج شعبہ ایگرانومی سیکشن نے طلبہ کو ادارہ کے اغراض اور یہاں پر کی گئی تحقیقی سرگرمیوں اور کامیابیوں سے آگاہ کیا اور اس کے علاوہ مستقبل میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کے پلان بارے بھی بتایا جبکہ شعبہ پلانٹ فزیالوجی اینڈ کیمسٹری سیکشن کے انچارچ ڈاکٹر فیاض احمد، شعبہ پلانٹ بریڈنگ کے انچارج ڈاکٹر محمد ادریس خان ، شعبہ اینٹامالوجی کی انچارج ڈاکٹر رابعہ سعید اور شعبہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے سائنٹفک آفیسر ساجد محمود نے بھی اپنے اپنے شعبہ کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی، اس کے علاوہ انسٹیٹیوٹ کی مختلف لیبارٹریز اور یہاں پر ہونے والے تحقیقی کام اور مستقبل کے تحقیقی کاموں سے بھی آگاہ کیا ، طلبہ نے کپاس کے تحقیقی میدان میں ادارہ کے زرعی سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔