چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے جہانگیر ترین کی ملاقات

‘موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 19 اپریل 2018 17:48

چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے جہانگیر ترین کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صادق سنجرانی نے سینیٹ چیئرمین کیلئے حمایت کرنے پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔ جہانگیر ترین نے چیئرمین سینیٹ کے کردار کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کرکے ان کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔