سینئر صحافی عاشق عباسی کی یاد میں پریس کلب لاڑکانہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات 19 اپریل 2018 18:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) لاڑکانہ پریس کلب کے تاحیات ممبر اور سینئر صحافی مرحوم عاشق عباسی کو خراج پیش کرنے کے لیے لاڑکانہ پریس کلب کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو، نائب صدر ڈاکٹر بدر شیخ، جنرل سیکریٹری ظفر ابڑو، جوائنٹ سیکریٹری طارق محمود درانی، خزانچی مرتضیٰ کلہوڑو، سینیئر صحافیوں سید صابر شاہ، سید جاوید شاہ، عبدالقادر جاگیرانی، نوید لاڑک، ایاز ساریو، عبدالخالق مغیری، منور رند، اکبر آزاد ہیسبانی، جاوید سولنگی، وحید لانگاہ، راجا گاڈہی، فوٹو گرافر و کیمرامین تیمور جتوئی، عابد عباسی، نواز منگی، منیر پیرزادو، کامران سانگی، وسیم بھٹو اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سینیئر صحافی مرحوم عاشق عباسی نے انتہائی مشکل کی زندگی گذاری اور انتقال کرنے سے قبل بھی وہ کئی عرصہ صحافتی شعبے سے وابستہ رہے، آج ان کی خدمت کو خراج پیش کرنے کے لیے یہ تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ پریس کلب صحافیوں کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ ہے اور کسی بھی صحافی کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ پریس کلب صحافیوں سے ہے اور صحافی پریس کلب سے ہیں، ہمیں تمام اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے کی مدد کرنے ہوگی۔ تعزیتی ریفرنس کے بعد سینیئر صحافی مرحوم عاشق عباسی کی روح کو ایثال ثواب پہنچانے کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :