
مخالفین کی بھی تعریف ،عمران خان خرید و فروخت کو بانسر مار کر سب پر بازی لے گئے ‘عبدالعلیم خان
شفاف کردارکی حامل قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں اور کرپٹ حکمرانوں سے نجا ت دلا سکتی ہے ‘بیان
جمعرات 19 اپریل 2018 18:42

(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانے کیلئے آئین اور قانون کی حکمرانی ہونا چاہیے، جس پارٹی کا نااہل قائد ہی عدلیہ اور اداروں کے فیصلوں کو ماننے کے بجائے درباریوں کو بغاوت پر اکسانے کی پالیسی پر کاربند ہواس کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور دینے سے صرف تباہی پھیلے گی۔
انہوں نے کہاکہ عوام کرپٹ ٹولے کی آمرانہ سوچ سے تنگ آچکے ہیں،نگران حکومت بنتے ہی شریفوں کی ڈولتی کشتی خالی رہ جائے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے مخالفین کو واضح پیغام دیدیا کہ ووٹ کو عزت ووٹرز کے اعتماد کی قدر کرنے سے ملتی ہے،کمائی کیلئے ووٹرز کا بھروسہ بیچ دینے والے کسی صورت عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کا مال بنانے اور چھپانے کیلئے باریاں لینے والے شاہی خاندانوں کیلئے سیاست ایک تجارت ہے،وفاداریاں خرید لو اور قوم کے مفادات بیچ دو کا منشور رکھنے والے شریفوں اور زرداریوں کو اب اقتدار کی راہداریوں سے گزرنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی چندماہ میں ہی مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہے،عمران خان کی بہادارانہ اور بے لوث قیادت قوم کیلئے روشن مستقبل کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور انشا اللہ 29اپریل کو اس تاریخی مقام پر عوام کا سیلاب کرپٹ ٹولے کی سیاست کو بہا لے جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.