اوپی سی کی معاونت سے اوورسیز پاکستانیوں کے 30 کروڑ روپے مالیت کے معاملات حل

لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی مدد سے یہ شکایات حل کروائی گئیں ‘ افضال بھٹی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) اوورسیزپاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی مدد سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے 30کروڑ روپے مالیت کے معاملات حل کرائے جاچکے ہیں۔ یہ بات کمشنر اوپی سی افضال بھٹی نے افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی ساجد چوہدری ، کوآرڈینیٹرحاجی نواز، ڈی جی عثمان انور، ایڈیشنل ڈی جی، ڈی آئی جی آغا محمد یوسف،ڈائریکٹرز اسد نعیم،راجہ زبیر، عشرت اللہ نیازی اور دیگر سنیئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

افضال بھٹی نے بتایاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی یہ شکایات جائیداد پر غیرقانونی قبضے اور ہائوسنگ سوسائٹیز کی طرف سے گھروں اور پلاٹس کی عدم فراہمی کے متعلق تھیں۔اوپی سی نے لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی مدد سے یہ شکایات حل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :