امریکی سفارتی اہلکار کے حوالے سے وزارت داخلہ نے اہم فیصلہ کر لیا

کرنل جوزف کو استثنیٰ حاصل ہے ،اسکا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اپریل 2018 18:40

امریکی سفارتی اہلکار کے حوالے سے وزارت داخلہ نے اہم فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19اپریل 2018ء ) :امریکی سفارتی اہلکار کے حوالے سے وزارت داخلہ نے اہم فیصلہ کر لیا۔کرنل جوزف کو استثنیٰ حاصل ہے ،اسکا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری کو کچلنے والے امریکی سفارتی اہلکار کے حوالے سے وزارت داخلہ نے اہم فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے امریکی سفارتی اہکار کرنل جوف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ وزارت نے اس کیس کا مکمل جائزہ لے لیا جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔پاکستان کے سفارتی اہلکا ر نئی دہلی اور ایران میں اسی طرح کے استثنیٰ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔انکا میزید کہنا تھا کہ پاکستان ویانا کنونشن کے تحت کرنل جوزف کو سفارت استثنیٰ دینے کا پابند ہے۔