جموں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ کا کنونشن کل راولاکوٹ میں ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:26

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) جموں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ کا کنونشن 21اپریل کو راولاکوٹ کے مقامی ہوٹل میں ہوگا ۔ کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں ، جنرل کونسل کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سردار افتخار ایڈووکیٹ ، سیکرٹری الیکشن کمشنر سردار خالد محمود معاون الیکشن کمشنر نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اور انہو ںنے کہا کہ جمو ںکشمیر پیپلزپارٹی کا یہ کنونشن تحریک آزادی کشمیر کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا جموں کشمیر پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو مرکز سے لے کر وارڈ تک اپنے عہدیدار جمہوری طر یقہ کار سے منتخب کرتے ہیں ۔

جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی قیاد ت ووٹ کے حصول کیلئے جنگ لڑی اور کشمیر یوںکوون مین ون ووٹ کا حقددلایا اور اپنی جماعت کے اندر بھی ووٹ کے ذریعے عہدیدارانوں کا چنائو کراتے ہیں ۔اگر اس عمل کو تمام جماعتیں بنائی تو متوسط طبقہ کو بھی نمائندگی کا حق ملتا ہے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی تمام تنظمیں دو سال کیلئیء ہوتے ہیں ہر دو سال بعد ووٹ کے ذریعے نئی تنظیم بنائی جاتی ہے ۔سیکرٹر ی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ صبح دس بجے شروع ہوگی جو دن ایک بجے تک جاری رہے گی ۔ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان وقت کی پابندی کا خیال رکھیں