الیکشن 2018ء ،الیکشن کمیشن پنجاب نے سرکاری محکموں سے افسران کی فہرستیں طلب کرلیں

جمعرات 19 اپریل 2018 19:44

الیکشن 2018ء ،الیکشن کمیشن پنجاب نے سرکاری محکموں سے افسران کی فہرستیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے الیکشن 2018ء کے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انعقاد کے سلسلے میں صوبے بھر کے سرکاری محکموں سے افسران کی فہرستیں طلب کرلی ہیں بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب صوبے کے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی دینے کیلئے سرکاری افسران و اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زازہد سعید کو باقاعد ہ مراسلہ جاری کیا تھا اور ان سے درخواست کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کو ان تمام افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں فراہم کی جائیں جنہیں الیکشن ڈیوٹی دینے کیلئے نامزد کیاگیاہے۔