گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:13

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے آغا سراج درانی کی سیاسی، پارلیمانی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔گورنرسندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :