پنجاب حکومت کے خواتین کو موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے منصوبے کو تاحال پایہ تکمیل تک نہ پہنچا یا جاسکا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب حکومت صوبے کی خواتین کو موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے منصوبے کو تاحال پایہ تکمیل تک نہ پہنچا یا جاسکا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ بذریعہ قرعہ اندازی خواتین کو موٹر سائیکلیں تقسیم کی جانی تھیں جن کی بیلٹنگ کی تاریخ سترہ اپریل مقرر کی گئی تھی لیکن مقررہ تاریخ کے بعد تین روز گزرجانے کے باوجود تاحال قرعہ انداز ی نہ کی جا سکی جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبے کی مدت ختم ہونے میں تھوڑ ی مدت باقی رہ گئی ہے واضح رہے کہ اس منصوبے کو گزشتہ برس 2017ء میں شروع کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :