ضلع خانیوال سمیت پنجاب بھر میں اتائیت کی بھرمار،لاقانونیت کی انتہاء

طب اورہومیوپیتھی اتائیت کی معاون بن گئی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:50

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ضلع خانیوال سمیت پنجاب بھر میں اتائیت کی بھرمار،لاقانونیت کی انتہاء ہوگئی ۔طب اورہومیوپیتھی اتائیت کی معاون بن گئی۔معلوم ہواہے کہ پنسارسٹوروںاوردواخانوں پرممنوعہ ادویات کی فروخت اور پریکٹس دھڑلے سے جاری ہے۔پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن سے غیررجسٹرڈ دواخانے اورہومیوڈاکٹرعوام کی صحت اور جان ومال سے کھیل رہے ہیں۔

یہ معالج جنسی ادویات میںممنوع ایلوپیتھک اورنشہ آوراجزاء دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ بھرمیںایسی بیماریوں کے شرطیہ علاج کے پمفلٹ بس سٹاپ ،بازاروںاورچوراہوں میں تقسیم ہوتے ہیں اور کیبل نیٹ ورک پرشرمناک اشتہارات اورٹیکرچلائے جاتے ہیں حالانکہ ان کے دکھائے جانے پرپابندی ہے۔ اسی طرح ہومیوپیتھک کلینکس اورسٹوروںپربھی انگریزی دوائیں استعمال کی جارہی ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والانہیں ہے۔یادرہے کہ پی ایچ سی نے طب یونانی کے مطب اورہومیوکلینک کورجسٹرڈ کروانے کی ہدایت کررکھی ہے جس پر عملدآمدنہیں کیاجارہاہے۔شہریوں نیپنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کامطالبہ کیاہی

متعلقہ عنوان :