شاہکوٹ، جعلی چیئرمین بیت المال کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات اپریل 20:03

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) شاہکوٹ میں جعلی چیئرمین بیت المال کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں میر پور کا رہائشی عتیق الرحمن جعلی ضلعی چیئرمین بیت المال کے وزٹنگ کارڈ بنوا کر لوگوں کو بیت المال سے رقم دینے کا جھانسہ دے کر مال بٹور رہا تھا اور لوگوں کے ساتھ فراڈ اور جعل سازی کر رہا تھا ، تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میںضلعی چیئرمین بیت المال محمود نعمت کی مدعیت میںملزم عتیق الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

متعلقہ عنوان :