اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے ظلم و بربریت کا نوٹس لے ،ْمولانا فضل الرحمن
کشمیریوں کے خلاف بلا روک ٹوک غیر انسانی سلوک کی تحقیقات کے لئے آزادانہ تحقیقاتی کمیشن قائم کرکے جو جنرل اسمبلی کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کریں ،ْ بیان
جمعرات اپریل 20:30

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ یہ اقدام عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ان شرمناک کاروائیوںکا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں مدد دیگا۔
حال ہی میں معصوم کشمیری بچی آصفہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی حکومت کے اس غیر ذمہ درانہ طرز عمل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فعل میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھارتی عوا م کی جانب سے بھرپور آواز اٹھائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے پوری کشمیری آبادی قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں غیر محفوظ ہے۔ وہ ان کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہے جو پر امن طورپر اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ وہ آپریشن کے نام پر ان سے تشدد اور غیر انسانی سلو ک روا رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی اس بربریت کشمیری عوام میں قابض افواج کے خلاف اشتعال بڑھ رہا ہے اور یہ میڈیا میں شائع ہونے والی ان تصوریوں میں دیکھا جا سکتاہے جس میں سکول یونیفارم میں ملبوس طلباء و طالبات قابض افواج کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ عمل کشمیری عوام کے جذبے کا عکاس ہے جو بھارتی افواج کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے بھارتی حکومت سے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فوری طورپر پاکستان کے ساتھ بامقصد مذاکرات کی میز پر آئے اس مسئلہ کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے ۔ مولانا فضل الرحمن نے خبردار کیاکہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے طاقت کے بے رحمانہ استعمال اور تشدد سے نہ صرف انسانی حقوق کی صورتحال متاثر ہورہی ہے بلکہ اس سے خطے کے لئے بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
"23 جنوری کے بعد ایک دن کے دوران اے ٹی ایم سے صرف 1ہزار روپے نکلوانے کی اجازت ہوگی"
-
ایم کیو ایم نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر دستخط کرنے سے انکار کردیا
-
شاپنگ مالز کیلئے تمام کرونا پابندیاں ختم
-
ملک میں داخل ہونے والے بارشوں کا سسٹم کئی علاقوں تک پھیل گیا
-
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں کورونا ویکسین لگا دی گئی
-
ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، لوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے،جسٹس (ر) جاوید اقبال
-
آرمی چیف سے کے ٹو سر کرنیوالے کوہ پیمائوں کی ملاقات، اپنے تجربات شیئر کیے
-
کراچی ،دائو دی بوہرہ کمیونٹی نے بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب پاکستان میں تعلیم عام کرنے کے لئے جو اقدام اُٹھایا ہے وہ لائق تحسین ہے،گورنر عمران اسماعیل
-
سینیٹر سراج الحق کل حلقہ خواتین کراچی کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے
-
حکومت نے الیکٹرسٹی ٹیرف میں 15فیصد اضافہ کر کے کروڑوں صارفین کے گھروں پر بجلی گرا دی،سینیٹر سراج الحق
-
کراچی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہیڈ کوارٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز آمد، یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی
-
حکومت نے لندن ہائی کورٹ میں پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو غلط قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.