فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافذ

جمعرات 19 اپریل 2018 20:44

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پیش نظر امتحانی سنٹرز کی حدود میں 28 مئی تک کیلئے 100 گز کی حدود میں فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت غیر متعلقہ افراد کے امتحانی سنٹرز میں داخلے، جمع ہونے، امتحان میں مددفراہم کرنے والے مواد، اسلحہ لے جانے پر اور فائرنگ کرنے پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی پر فوجداری کی دفعہ 144کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :