آبادگاروں کے مسائل پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوںکا احتجاج

جمعرات 19 اپریل 2018 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) آبادگاروں کیمسائل پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا ہے ،فنکشنل اور ن لیگ کے ارکان گندم کی بوریاں سندھ اسمبلی لے آئے ،اسمبلی کے کی سیڑھیوں پر بوریاں رکھ کراپوزیشن نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی،اس موقع پر ارکان اسمبلی نے باردانہ دو باردانہ دو، آبادگاروں کو باردانہ دوکے نعرے بھی لگائیاحتجاج میں نصرت سحر عباسی ، ڈاکٹر رفیق بانبھن، وریام فقیر،حاجی شفیع جاموٹ، سورٹھ تھیبو، امیر حیدر شیرازی و دیگر شریک تھے،