طلباء اور طالبات کے خلاف بے تحاشا طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے، میرواعظ

کشمیر میں پولیس اور فورسز کسی بھی قسم کے جواب دہی کے عمل سے مبرا ہیں، بیان

جمعرات 19 اپریل 2018 22:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) حریت کانفرنس ’’ع‘‘گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فارق نے سرینگر ،اسلام آباد، ترال ،پلوامہ، سوپور، بارہمولہ اور گاندربل اور دیگر مقامات پر احتجاجی طلبا اور طلبات کیخلاف پولیس اور فورسز کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کو قابل مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر میں پولیس اور فورسز کسی بھی قسم کے جواب دہی کے عمل سے مبرا ہیں اور یہ لوگ خود کو حاصل بے پناہ اختیارات کا استعمال کرکے من مانے طریقوں سے عوام خاص طور پر نوجوانوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بنانے سے گریز نہیں کررہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری فورسز اور پولیس کی جانب سے برسر احتجاج سکولی طالبات کیخلاف طاقت اور تشدد ٹئیر گیس شیلنگ اور پاواشکل کے بے تحاشہ استعمال جس سے متعدد سکولی طالبات کے چہرے جھلس گئے اور کئی دیگر شدید زخمی ہوگئین کو کھلی سرکاری دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسکی اسکی شدید مذمت کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے طلباء اور طالبات جو کٹھوعہ کی مظلوم آصفہ کو انصاف دلانے کے حق میں پر امن مظاہرہ کررہے تھے کیخلاف پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال اس سرکاری پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ یہاں کے عوام کو طاقت کے بل پر دبانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے