کوئٹہ،ایپکا کی میٹرو پولٹین کارپوریشن سے مطالبات کے حق میں ریلی و مظاہر ہ

جمعرات 19 اپریل 2018 22:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی صدر حاجی محمد اکرم بنگلزئی کی قیادت میں ایپکا ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام میٹرو پولٹین کارپوریشن سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی صدر حاجی محمد اکبر بنگلزئی ، جنرل سیکرٹری ارباب نصر اللہ خان کاسی، سجاد سرائیکی، عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گریڈ1 سی17 کے ملازمین محدود تنخواہوں میں بڑی مشکل سے گزر بسر کر رہے ہیں ملک بھر کے ملازمین مالی ودیگر مراعات کی تفریقی تقسیم اور ٹیکسوں کی بھر مار سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملازمین کی خوشیاں چھینی جا رہی ہے جبکہ بیورو کریسی اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے ہر بجٹ میں حکمران طبقہ تنخواہ داروں کو مراعات کا پرکشش پیکج دینے کی یقین دہانی کرا تا ہے جب بجٹ کا اعلان ہو تا ہے تو اس میں تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہو تا ہے جو ملازمین اور عام شہریوں کیساتھ مذاق ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ہائوس رینٹ جو کہ 2008 کے پے اسکیل کے مطابق ملازمین کو دیا جا رہا ہے اس میںبھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ملازمین کو ہائوس ریگزویشن، یوٹیلٹی الائونس کی ادائیگی کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ درجہ چہارم کے ملازمین کی ترقی کے لئے مقررہ کر دہ20 فیصد کوٹہ میں اضافہ کر کی50 فیصد کر کے اپ گریڈیشن سے محروم اکائونٹس کلرک ، اسٹینو گرافر، کمپیوٹر آپریٹر، ٹیکنیکل ونان ٹیکنکل اسٹاف کے پے اسکیل کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی جائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر مستقل کر نے کے ساتھ ساتھ محکمہ مواصلات وتعمیرات بلوچستان کے 362 ملازمین کے روزگار کو تحفظ دیتے ہوئے ناانصافیاں بند کی جائے بصور تدیگر ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے جس سے حالا ت کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی ۔