پو لیس اہلکارو ں کے مسائل کو تر جیح بنیا دو ں پر حل کیا جائے گا، نذیر احمد کر د

پو لیس اہلکار جب اپنے مسائل سے آزاد ہو نگے تو بہتر طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دی سکیں گے ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پو لیس نصیر آباد ریجن

جمعرات 19 اپریل 2018 22:33

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پو لیس نصیر آباد ریجن نذیر احمد کر د نے کہا ہے کہ پو لیس اہلکارو ں کے مسائل کو تر جیح بنیا دو ں پر حل کیا جائے گا پو لیس اہلکار جب اپنے مسائل سے آزاد ہو نگے تو بہتر طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دی سکیں گے فرائض میں کو تا ہی برداشت نہیں کر ینگے تھا نو ں سے عا م آدمی کو ہر ممکن انصاف کی فراہم کیا جائے پو لیس کی وردی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے وردی پہننے والا اہلکار معاشرے میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے جس سے عام آدمی کو انصاف کی امید وابستہ ہو تی ہیں مظلوم جب بھی اپنی فریاد لیکر تھا نے پہنچتا ہے تو اسے توقع ہو تی ہے یہا ں اس کی فریاد سنی جائے گی اور انصاف فراہم ملے گا لہذ ا تھا نو ںمیں مظلوم بلاتا خیر انصاف فراہم کیا جا ئے تاکہ عوام کا پو لیس پر اعتماد ہو تھا نو ں میں فرینڈلی ما حو ل بنا نے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں یہ بات انہو ں نے شہید رحیم بخش مری پو لیس لائن ڈیرہ اللہ یار میں پو لیس درباد کے موقع پر جوانو ں سے خطاب کر تے ہو ئے کہی اس سے قبل دربار میں پو لیس اہلکارو ں کو درپیش مسائل سنے اور انھیں حل کی یقین دہا نی کرائی گئی اس موقع پر ایس ایس پی جعفرآباد عرفان بشیر ، ڈی ایس پی سرکل بشیر احمد جما لی ، ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خالد زمان مری سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز سمیت اہلکا رو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس مو قع پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ پو لیس تھا نے مظلوم کیلئے داد درسی اور ظالم کیلئے عبرت کا مقام ہو نا چاہیے جب تک ظالم کو سزا نہیں ملے گی تب تک جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکتا پو لیس پر عوام کے اعتماد کو بحا ل کر نے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہمیں نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے چاہیں اور مظلوم کو انصاف فراہم کر نے میں کو ئی کسر نہ چھو ڑ ی جائے ان کا کہنا تھا کہ کمیو نٹی پو لیسنگ کو فروغ سے 95فیصد مسائل خود حل جا ئیں گے انھو ں نے اہلکارو ں کو کہا کہ عوام کیساتھ دوستانہ رویہ رکھیں اور تھا نے میں آنے والے مظلوم کو فوری انصاف فراہم کر یں اور جرائم پیشہ عنا صر کے خاتمے کیلئے اپنی تما صلا حیتیں بروئے کا ر لا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :