آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،چوہدری جاوید سلیم گجر

جمعرات 19 اپریل 2018 22:39

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن چنیوٹ کے سٹی صدر چوہدری جاوید سلیم گجر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مستقبل روشن ہے آئندہ انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ کا مقدر ہو گی مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ثابت ہو نگی انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور پاکستانی عوام میاں محمد نوازشریف کے ہمراہ کھڑے ہیں 2018ء کے الیکشن میں عوام شیر کے حق میں فیصلہ دے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری جماعت اپنے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور آئندہ انتخابات میں ثابت کریں گے کہ قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے مسلم لیگ ن کا پانچ سالہ دور حکومت عوام کے سامنے ہے ملک میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا ہے سی پیک کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو ا ہے اور بہت سے میگا پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ملک سے انرجی بحران کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔