
لاہور،پاکستان اًمن پسند ملک ہے اور اس نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے،گورنر پنجاب
حکومت ،افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے ، حکومت کی گڈگورننس کی بدولت ملک کی معیشت مضبوط ہوئی ہے پاکستان نے دہشت گردی میں سب سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں جسے اقوام عالم کو سراہنا چاہیے، ملک محمد رفیق رجوانہ
جمعرات 19 اپریل 2018 22:46

(جاری ہے)
ملاقات میں ڈائریکٹر پوسٹل سروس خالد اویس رانجھا اور سینئر انسٹرکٹر مس انصارنورین بھی موجود تھیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کے جامع اقدامات کی بدولت ملک میں اًمن وامان کی صورت حال بہت بہتر ہوئی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ آپ نے اپنے قیام کے دوران پاکستان کے حالات کا خود مشاہدہ کیا ہو گا اور یہاں کے لوگوں کو پیار کرنے والے اور اًمن پسند پایا ہو گا ۔ گورنرنے کہا کہ جب آپ تربیت مکمل کر کے اپنے ملک جائیں توآپ ہمارے سفیر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ غیر ملکی افسران مختلف شعبوں میں تربیت کے لیے پاکستان آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروس دُنیا کی بہترین سروس میں شمار ہوتی ہے مگر جدید ٹیکنالوجی ، لیپ ٹاپ ، موبائل فونز و دیگر ذرائع مواصلات آنے کی وجہ سے اب خط کے ذریعے رابطوں میں کمی آئی ہے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے افسران کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرپنجاب نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو حقوق دلانے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں میں خواتین کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ مقررکیا گیا ہے ، تمام اضلاع میں ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کام کر رہی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں گورنرنے کہا کہ چند روز قبل فیصل آباد میں ترکی کے تعاون سے’’ انٹرنیشنل مشروب‘‘ فیکٹری لگائی گئی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی اًمن پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو سی پیک کی صورت میں بہترین تحفہ دیا ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں معاشی خوشحالی کا نیا دًور شروع ہوگا۔قبل ازیں، ڈائریکٹر پوسٹل سروس خالد اویس رانجھا نے کورس مکمل کرنے والے غیر ملکی افسران کاگورنرپنجاب سے فردا ً فردا ً تعارف کروایا اور کورس کے اغراض و مقاصد سے متعلق گورنر پنجاب کو تفصیلی آگاہ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
افغان عبوری حکومت کی جانب سے سیز فائر کیلئے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے اپیل کیے جانے کا انکشاف
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.