پی ایس پی 20اپریل کوکے الیکٹرک ہیڈ افس نزد پنجاب چورنگی کے سامنے سہ پہر تین بجے مظاہرہ کرے گی، مصطفی کمال

فاروق ستار کو تنبیہ کرتا ہوں کہ جب ہمارے لوگ واپس آنا نہیں چاہتے تو انہیں مجبور کرنے کے لئے کالز نہ کریں،چیئرمین پی ایس پی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:11

پی ایس پی 20اپریل کوکے الیکٹرک ہیڈ افس نزد پنجاب چورنگی کے سامنے سہ پہر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر جمیل راٹھور نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی یہ اعلان انہوں نے پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر چیئر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر شہر میں لسانی فسادات کرانے کی سازش کررہے ہیں سندھ یونیورسٹی میں اردو لکھنے پر پابندی سندھیوں کے خلاف سازش ہے،تختیوں پر سندھی لکھ دینے سے تعلیم کا معیار بہتر نہیں ہوجائے گاتعلیم کی بہتری کے لیے کام کریں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے قوم کو اس چکر میں الجھا رہے ہیں،وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کو برطرف کرکے تحقیقات کرائی جائے،پی ایس پی 20اپریل کوکے الیکٹرک کے ہیڈ افس نزد پنجاب چورنگی پر سہ پہر تین بجے پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کرے گی اس احتجاجی مظاہرے میں اہلیان کراچی، ڈاکٹر اانجینئرز،وکلاء، تاجر بردارری سمیت مختلف طبقات فکر سے تعلق کررکھنے والے فراد بھر پورتعدادمیں شرکت کریں انہوں نے کہاکہپاک سر زمین پارٹی کے لئے بہت بڑا دن ہے کیونکہ ہمارے ساتھ بہت ہی معتبر شخصیت، ملک کے دانشور،صدیق راٹھور صاحب کے صاحبزادے ڈاکٹر جمیل راٹھور پی ایس پی کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں،ہم سب سے اللہ تعالی انسانیت کی بھلائی کا کا م لے لیں، جمیل راٹھور کی شمولیت ہماری خوش قسمتی ہے ہوسکتا ہے کہ کچھ دیر بعد فاروق ستار یہ الزام لگادیں کہ جمیل راٹھور کو زبردستی لایا گیا ہے، فاروق ستار ہارے ہوئے انسان ہیں ہمارے بہت سے ایم این ایز کو فون کالز کے زریعہ واپسی کے لیے منایا جا رہا ہے میں فاروق ستار کو تنبیہہ کرتا ہوں کہ جب ہمارے لوگ واپس آنا نہیں چاہتے تو انہیں مجبور کرنے کے لئے کالز نا کریں، فاروق ستار کے لئے دو سال دعا کی کہ وہ اپنی شر انگیزی سے باز آجائیں، فاروق ستار باز نا آئے تب ہی ان پر پارٹی کے دروازے بند کئے، فاروق ستار جیسے کردار کے لوگ مہاجروں کے خیر خواہ کیسے ہو سکتے ہیں ان کے رہتے ہوئے پیپلز پارٹی نے تمام حقوق سلب کئے یہ اس قابل بھی نہیں کہ پیپلز پارٹی کے سامنے جاکر کھڑے ہوسکیں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا برانڈ پٹ چکا ہے کہ ایم کیو ایم والوں نے اپنی حرکتوں سے خراب کیاہے جب کسی کو مہاجر قوم کو مارنے کا دل کرے گا وہ ایم کیو ایم کا برانڈ استعمال کرے گا معروف عالم دین اور مذہبی اسکالرجمیل راٹھور نے کہاکہ ہم نے لسانی تعصب اور فرقہ وارانہ سیاست کا خاتمہ کرنا ہے اس لئے میں اپنے پورے نظریہ کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی کو شامل ہواہے کیونکہ یہ لوگ جوڑنے کی بات کر تے ہیں توڑنے کی نہیں اس لئے میں انکے ساتھ ہوں، اس مو قع پر صدر انیس قائم خانی نے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ میں وزیر اعلی سندھ کو دعوت دیتاہوں کہ وہ ہمارے مظاہرے میں شرکت کریں۔