اوستہ محمد پولیس زیا دتی لوٹ مار اور بغیر وجہ گرفتاری کے خلا میر خان جمالی اور اقلیتی برادی کا احتجاج، سٹی تھا نہ کے سامنے کیمپ قائم

جمعرات 19 اپریل 2018 23:15

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) اوستہ محمد پولیس زیا دتی لوٹ مار اور بغیر کسی وجہ سے کے گرفتاری کے خلاف تھانہ کے سامنے میر خان جمالی اور اقلیتی برادی کا احتجاج سٹی تھا نہ کے سامنے کیمپ لگا کر بیٹھ گئے ، واضح رہے کہ سیٹھ گھنشام داس اور گل محمد قریشی کا ایک پلاٹ پر کیس چل رہا ہے دونوں اس پلاٹ کے دعوے دار ہیں اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے دونوں کے اسی ہی پلاٹ کے خاطے بھی ہیں اور دونوں کا کیس عدالت میں ہے لیکن گزشتہ روز گل محمد نے میونسپل کمیٹی کے اپنے خاطے نکلوا کر پولیس کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا پولیس نے مقدمہ درج کر کے گھنشام اور وہاں پر بیٹھے ہوئے میر خان جمالی کو تھانہ لیکر آئے بعد میں میر خان جمالی کو چھوڑ دیا اور سیٹھ گھنشام کو تھا نہ میں رکھا ، جس کے بعد میر خان جمالی نے سٹی تھانہ کے سامنے کیمپ لگا کر سٹی ایس ایچ اور اور اختر سومرو اے ایس آئی کے تبا دلے کا مطا لبہ کیا بعد میں ڈی ایس پی کے مذاکرات پر روڈ بلاک ختم کیا اور ان کا کہنا تھا جب ایک کیس عدالت میں چل رہی ہے تو پھر مقدمہ درج کرنا اور گرفتاری کرنا زیا دتی ہے ، اس وقت پولیس نے شہریوں کو تنگ کرنا اپنا ویژن بنا لیا ہے لیکن امن امان قائم نہیں کر سکتے ہیں ۔

شکیل)