پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کے بڑے بھائی یعقوب بدر انتقال کر گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کے بڑے بھائی یعقوب بدر انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ یعقوب بدر کی نماز جنازہ جامع مسجد، رضا بلاک، علامہ اقبال ٹائون لاہور میں ادا کر دی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی و مقامی رہنمائوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔