Live Updates

میئر شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا 22 واں اجلاس 24 اپریل کو منعقد ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا 22 واں اجلاس 24 اپریل کو میئر شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں بجٹ تخصیص کے حوالہ سے سفارشات پر تبادلہ خیال ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری کے ساتھ ساتھ 6 نکاتی ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں شہریوں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے قائم کی گئی فیئر پرائس شاپس کی مجموعی صورتحال، ایچ الیون میں اقلیتوں کے قبرستان کیلئے پلاٹ کی فراہمی اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :