ماحول کو صاف رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں،رکن اسمبلی یاسمین لہڑی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:23

کوئٹہ۔ 19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) قائمہ کمیٹی برائے آبیا تی توانائی ماحولیا ت ،جنگلات وجنگلی حیات کا اجلاس چیئر پرسن محترمہ یاسمین لہڑی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا اجلاس میںانجینئرزمرک خان اچکزئی حاجی محمد خان لہڑی ،سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات محمد راشد ،سمیت محکمہ جنگلات وجنگلی حیات محمد راشد ،سمیت محکمہ قانو ن کے آفیسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر اجلاس کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ یاسمین لہڑی نے کہاکہ محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کوبہتر کرنے کیلئے حکو متی سطح پراقدامات کئے جارہے ہیںاور بہتر منصوبہ بندی کے تحت اس پر خصوصی توجہ دی جائیگی ،انہوں نے محکمہ کے آفیسران سے کہا کہ محکمہ کی بہتری کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کار لائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ہم ایک صاف خوشگوار ماحول میں زندگی بسرکر سکیں آخر میں محکمہ کے حوالے سے کمیٹی کے شرکاء کو بریفنگ بھی دی گئی ۔