نیب کراچی کا سیکرٹری بلدیات سندھ رمضان سولنگی کے گھر پر چھاپہ، احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا

تین کروڑ 15 لاکھ مالیت کی نقد غیر ملکی کرنسی، 18 لاکھ 43 ہزار روپے کے انعامی بانڈ، 100 تولے سونے کی سلاخیں، زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سازوسامان برآمد

جمعرات 19 اپریل 2018 23:27

نیب کراچی کا سیکرٹری بلدیات سندھ رمضان سولنگی کے گھر پر چھاپہ، احتساب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سیکرٹری محکمہ بلدیات حکومت سندھ رمضان سولنگی کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے سیف میں محفوظ غیر قانونی اثاثہ جات کو قبضہ میں لے لیا۔ چھاپہ کے دوران ملزم کے گھر سے تین کروڑ 15 لاکھ مالیت کی نقد غیر ملکی کرنسی، 18 لاکھ 43 ہزار کے پرائز بانڈ، 100 تولے سونے کی سلاخیں، زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دوسرا قیمتی سازوسامان برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ملزم کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور جمعرات کو اسے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا گیا، عدالت نے اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا۔ واضح رہے کہ ابتدائی انوسٹی گیشن اور چھاپہ کے دوران ملنے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے مختلف محکموں کے سربراہوں سے ماہانہ بھتہ کے ذریعے کروڑوں روپے اکٹھے کئے۔ ملزم ایسے افراد کا گینگ چلا رہا تھا جو محکمہ بلدیات میں فنڈز کی خوردبرد کیلئے دبائو ڈالتے تھے۔

متعلقہ عنوان :