کوئٹہ ، ہمارے تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دوبارہ احتجاج پر مجبور ہونگے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن و پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کی دھمکی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے ترجمان نے ایک بیان میں صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی اور وعدوں کی پاسداری نہ رکھتے ہوئے مسلسل ہمارے تسلیم شدہ مطالبات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے جو محکمہ تعلیم کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل کے ساتھ جو رویہ ہے وہ قابل مذمت ہے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل وپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اگر ہمارے تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو ہم دوبارہ احتجاج پر مجبور ہونگے واضح رہے اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی صوبائی حکومت کو واضح ہدایت دی کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں مگر تا حال صوبائی حکومت نوٹیفکیشن نہیں کر رہا ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں اور مطالبہ کر تے ہی ں کہ صوبائی حکومت ہمارے مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ صوبائی حکومت کے رویئے اور عدالت کے احکامات پر عمل نہ کرنے کا نوٹس لیں صوبے بھر کے عوام اپنی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سے اپنا علاج معالجہ کی امید رکھتے ہیں لہذا ہمارے مسائل کو حل کیا جائے۔