لاڑکانہ ، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے خواتین سمیت مردوں و بچوں کا احتجاج

جمعرات 19 اپریل 2018 23:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے خواتین سمیت مردوں و بچوں کا احتجاج۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بھی لاڑکانہ کے گائوں مڈو جاگیرانی کی مکین عورتوں مسمات کشمیران خاتوں، مسمات راجل خاتوںاور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 07ماہ قبل ان کے بیٹے 23ساہ نوجوان سلیم ولد عنایت جاگیرانی سے لاپتہ ہیں، جس کی تلاش میں پولیس اور متعلقہ اختیاریاں ان کی مدد کریں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رتوڈیرو کے گائوں نیک محمد کھوسو کی مکین عورتوں محب بی بی ، مردوں لال بخش کھوسو، امداد کھوسو، غلام عباس کھوسو اور دیگر نے نادر کھوسو کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا۔ s#