راولپنڈی، دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمات میں5 گواہوں کے بیان قلمبند ، سماعت ملتوی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمات میں5 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت ملتوی کردی ہے عدالت نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزم رازق کے خلاف3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت3 مئی،ملزم اختر کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 3 مئی،مجیب خان کے خلاف سماعت 20مئی جبکہ ملزم شاہین کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26مئی تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :