وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی اپنے پولش ہم منصب سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات،
دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال
جمعرات اپریل 23:35

(جاری ہے)
دونوں اطراف نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں مختلف آئیڈیاز کے بارے میں بات چیت کی۔
انہوں نے اپنے اپنے متعلقہ خطوں میں سلامتی کی تازہ ترین صورتحال اور اہم علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔ بلاسزیزک نے پاکستانی وزیر دفاع کا پرتباک استقبال کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے پاکستان ایئرفورس کی تشکیل اور ترقی میں پولینڈ کے پائلٹوں کے کردار کا ذکر کیا اور خاص طور پرتر وویکز کے کردار کو اجاگر کیا جنہیں پاکستان ایئرفورس میں ایئرکموڈور کے عہدہ پر ترقی دی گئی تھی اور انہوں نے بعد ازاں پاکستان میں خلائی سائنسز کے ادارہ سپارکو کے قیام میں بھی مدد کی۔انجینئر خرم دستگیر خان نے پولینڈ کے اعلیٰ حکام کو پاکستان میں اقتصادی ترقی، جمہوری استحکام اور انسداد دہشت گردی میں بڑی کامیابیوں کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے پاکستان کے سکیورٹی پس منظر، افغانستان اور وسیع تر خطہ میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ پولینڈ کے وزیر دفاع ماری یوسز بلاسنریزک نے وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کی طرف سے پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی قبول کر لی اور کہا کہ دونوں ممالک کی طے کردہ مناسب تاریخوں میں وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے بعدازاں نامعلوم سپاہیوں کے مقبرہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وارسا میں قائم عجائب گھر کا دورہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
فرانس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر آگئے،پولیس اور مظاہرین میں مدبھیڑ
-
ڈھائی سالوں سے ہمارا بدبودار احتساب کیاجا رہا ہے
-
11سالہ فلسطینی ”ریپ گلوکار“بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
-
جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر حملے کا خطرہ
-
کورونا ویکسین لگوانے والے 23 افراد ہلاک
-
کورونا کی دوسری لہر نے چین کو بھی شکار بنانا شروع کر دیا
-
آئندہ ان سڑکوں پر کوئی بھکاری نظر نہ آئے
-
پاکستانی طیارے کی ضبطگی کی وجہ سے ملائیشیا میں پھنس جانے والے پاکستانی مسافر وطن واپس پہنچا دیے گئے
-
45 دن کا سفر صرف 13 دن میں طے ہوگا
-
کبھی کبھار ڈرامہ بھی دیکھتا ہوں ، ڈی جی آئی ا یس پی آر میجر جنرل بابر افتخار
-
بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے
-
بلاول اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں، سینیٹر شبلی فراز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.