پنجاب بھر میں کریک ڈائون‘پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید155 اڈے سربمہرکر دیئے

جمعرات 19 اپریل 2018 23:42

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی روشنی میں پنجاب بھر میں جاری کریک ڈائون میںگزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید155عطائیوں کے اڈے سیل کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر 14 اضلاع میں کارروائی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے چنیوٹ،ملتان،اٹک،گوجرانوالہ،گجرات،وہاڑی،لیہ،رحیم یار خان،نارووال، قصور،خوشاب،لاہور،بہاولنگر اور لودھراں میںکل 353اڈوں پرچھاپے مارے مگر صرف155عطائی کاروبار جاری رکھے ہوئے پائے گئے اور ان کے اڈوں کو سر بمہر کردیا گیاہے ۔واضح رہے کہ کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ تین ر وز سے جاری کریک ڈائون میں863اڈوں پر چھاپے مارے اور 279کلینکس سربمہر کیے ہیں۔