ڈپٹی کمشنرکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال ، بنیادی مرکز صحت معین الدین پور سیداں کا اچانک دورہ، تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی طالبات سمیت زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:43

لالہ موسیٰ۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال ، بنیادی مرکز صحت معین الدین پور سیداں، کا اچانک دورہ کیا، تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی طالبات سمیت زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کا جائزہ لیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، ایم ایس ڈاکٹر عابد ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو ہدایت کی شر پسند عناصر کیطرف سے تیزاب گردی کا شکا رہونیوالی طالبات کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے ٹراما سنٹر کے شعبہ ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل، لیب کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ بنیادی مرکز صحت معین الدین پور سیداں کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر و طبی عملہ بروقت ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنائیں، حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کم از کم خدمات کے معیار کا حصول یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے ڈرگ سٹور میں ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور مریضوں سے بھی بات چیت کی۔