ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،ڈاکٹر عابد غوری

جمعرات 19 اپریل 2018 23:43

لالہ موسیٰ۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عابد غوری نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور ابتک مختلف علاقوں میں 25کلینکس سیل کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا کی زیر نگرانی کریک ڈائون میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز بھی ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں اور مختلف علاقوں میں چیکنگ کیلئے ریڈز میں بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر عابد غوری نے بتایا کہ کریک ڈائون کے دوران مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں عطائیوں کے کلینکس مسلسل بند ہیں جنکی نگرانی جاری ہے اور کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی انہیں بھی سیل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :