انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کوملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،انیس احمد دستی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی نے کہا ہے کہ 7 مئی سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کومل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انسداد پولیو مہم میں بہترین کارکردگی کی بنا پر ہی متعلقہ افسران کے اے سی آر پُر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ شہباز ہال حیدرآباد میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، ڈی سی انیس احمد دستی نے متعلقہ افسران کو یقین دلایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے عمل کو موثر بنائیں اور عملے کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں موجود انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو آمادہ کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر مسعود جعفری نے بتایا کہ اس مہم کے لیے 317005 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے 976 موبائل ٹیمیں 116 مقررہ ٹیمیں اور 23 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کی نگرانی کے 73 یو سی میڈیکل افسران اور 240 ایریا انچارج اپنے فرائض سر انجام دیں گے، اجلاس میں اے ڈی سی ون شکیل ابڑو سمیت تینوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :