لندن سے تشویش ناک خبر، نواز شریف نے غم زدہ حالت میں قوم سے دردمندانہ اپیل کردی
جمعرات اپریل 23:51

(جاری ہے)
بیگم کلثوم نواز لندن کے پرنسز گریس اسپتال میں زیر علاج ہیں اور نواز شریف اپنی بیٹی مریم کے ہمراہ گزشتہ روز اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے لندن پہنچے تھے۔
لندن پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ہیتھرو ایئرپورٹ پر استقبال کیا تھا۔دوسری جانب شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہیں اور کچھ روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز والدہ سے ملاقات کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور کہا کہ 5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد والدہ سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ بہت کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی گفتگو نہیں کریں گے اور لندن میں کب تک قیام کریں گے اس حوالے سے کل تک پتا چل جائے گا۔ یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 23 اپریل کے لیے مقرر ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 22 اپریل درج تھی جب کہ لندن روانگی سے قبل مریم نواز کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ اگر حاضری سے اسثنیٰ نہ ملا تو وہ آئندہ سماعت سے پہلے واپس آجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے عبدالرشید ترابی کی ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال
-
پنجاب بھر کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی
-
سینیٹ انتخابات ،وزیراعظم نے جوڑ توڑ کیلئے چودھری پرویز الٰہی کو ٹاسک سونپ دیا
-
سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئیں
-
طیارہ 2015 میں لیز پر لیا گیا، 14 ملین ڈالرز لیز کی رقم ادا کرنا تھی
-
’محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا‘
-
جو نامی کبوتر امریکی ہے یا آسٹریلوی، بایو سکیورٹی خطرہ ہے کہ نہیں؟
-
20 نئے آئل اور گیس بلاکس کی بولی کھول دی گئی
-
شارجہ جانے والی پرواز کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
-
بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے
-
وفاقی حکومت کی ناہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سہ ملکی ریل لنک بحالی پر ترکی، ایران اور پاکستان متفق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.