امریکہ نے نائن الیون میں ملوث دہشتگرد کو پکڑنے کا دعویٰ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 11:27

امریکہ نے نائن الیون میں ملوث دہشتگرد کو پکڑنے کا دعویٰ کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : امریکہ نے نائن الیون میں ملوث دہشتگرد کو پکڑنے کا دعویٰ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شام سے نائن الیون میں ملوث ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے مطابق حیدر ضماد نامی دہشتگرد کو شام میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ حیدر ضماد نے نائن الیون میں ملوث پائلٹوں کو بھرتی کیا۔ حیدر ضمار ایک شامی نژاد جرمن شہری ہے۔