سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور میئر لندن دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

برطانوی شہزادے ہیری، میگھن ، نکول ، جینیفر لوپیز، دپیکا پڈوکون ویرات کوہلی بھی شامل،کوئی پاکستانی جگہ نہ بناسکا

جمعہ 20 اپریل 2018 12:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2018 کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اس فہرست میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بااثر سیاستدانوں کی فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، چینی صدر شی جن پنگ، جاپانی وزیراعظم شنزو ابے، شمالی کورین رہنما کم جانگ ان شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس فہرست میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان، میئر لندن صادق خان اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی شامل ہیں۔ٹائم میگزین کی جانب سے جاری بااثر افراد کی فہرست میں برطانوی شہزادے ہیری، میگھن مرکل، نکول کڈمین، جینیفر لوپیز، بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔