فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز کے 75 روز مکمل

جمعہ اپریل 12:18

فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز کے 75 روز مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) الی وڈ فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیزکے 75 روز مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ رواں سال 25 جنوری کو ریلیز کی گئی جس نے سینما میں 75 روز مکمل کر لئے ہیں اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ٹوئٹر پر فلم ’’پدماوت‘‘ کے سینما میں 75 روز مکمل ہونے پر نمستے کی ایموجی شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور ادیتی رائو حیدری نمایاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :