وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملکہ برطانیہ کے عشائیہ میں شرکت

جمعہ اپریل 12:22

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملکہ برطانیہ کے عشائیہ میں شرکت
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو ملکہ یہاں برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی جانب سے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شریک رکن ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملکہ برطانیہ نے دولت مشترکہ میں شریک سربراہان مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ میں شریک ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بکنگھم پیلس میں منعقد ہونے والی 25 ویں ’’کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018ء (سی ایچ او جی ایم)‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔