فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کا ایبٹ آباد یونیورسٹی کی کینٹین پر چھاپہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر کینٹین سمیت دو بیکریاں سیل

جمعہ 20 اپریل 2018 12:32

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی کینٹین پر چھاپہ مار کر مہنگے داموں اشیاء خوردونوش کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کینٹین کو سیل کرتے ہوئے ٹھیکیدار پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، دو بیکریاں بھی سیل کر کے 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کی شکایت پر یونیورسٹی کی کینٹین کو چیک کیا گیا، کینٹین میں صفائی کی ابتر حالت کی وجہ سے کینٹین کو سیل کر کے 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ امتیاز سویٹس اینڈ بیکرز اور فریسکو سویٹس اینڈ بیکرز کو چیک کیا گیا۔ بیکری میں کیڑے مکوڑے بڑی تعداد میں پائے گئے اور بیکری کی چیزوں میں استعمال ہونے والے ٹیکسٹائل کے رنگ بھی قبضہ میں لے لئے گئے۔ دونوں بیکریوں کو سیل کر کے 35000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :