فیصل آباد: ادھیڑ عمر شخص موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق

دیگر مختلف واقعات میں دو کمسن بچوں سمیت 3افراد جھلس گئے

جمعہ اپریل 15:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) ادھیڑ عمر شخص موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ‘ جبکہ مختلف واقعات میں دو کمسن بچوں سمیت 3افراد جھلس گئے گوجرہ کے علاقہ 452 ج ب کا رہائشی پینسٹھ سالہ شہباز کھیتوں سے زمیندارہ کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

220ر ب کے رہائشی بلال کا 5سالہ بیٹا مصطفیٰ گھر میں کھیل رہا تھا کہ پائوں پھسلنے سے گرم دودھ کی کڑاہی میں جاگرا ، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال ے جایا گیا ، جبکہ ملک پور میں 8سالہ احمد ولد اکبر گرم پانی گرنے سے جھلس گیا ، چار چک رام دیوالی کا رہائشی 25سالہ سلیم گھر میں موٹر سائیکل ٹھیک کر رہا تھا کہ پٹرول اوپر گر گیا قریب یہ چولہے کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں آگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے