سی ٹی ڈی کی لکی مروت میں کارروائی،دومشتبہ دہشتگردگرفتار

جمعہ 20 اپریل 2018 17:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) انسداددہشتگردی خیبرپختونخوا نے لکی مروت میں تخریب کاری کاایک بڑا منصوبہ ناکام بناکر دومشتبہ دہشتگردوں صدیق اللہ عرف احمد اور نعمت اللہ کوگرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹس،چاردستی بم اوردیگرآلات برآمد کئے گئے سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد ایک دوسرے مبینہ د ہشتگرد بختاورکے گھرکے بیٹھک میں تخریب کاری کامنصوبہ تیارکررہے تھے چھاپے سے پہلے بختاوراوراسکے ساتھی امجد نوازفرار ہوگئے پولیس نے گرفتارصدیق اللہ اور نعمت اللہ کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :