آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

جمعہ 20 اپریل 2018 19:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ان کارروائیوں میں آپریشن سٹاف کے علاوہ ایم اینڈ ٹی اور سر ویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں تاکہ بجلی چوری کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

آئیسکو ترجمان کے مطابق ماہِ اپریل کے تیسرے ہفتہ کے دوران آئیسکو ریجن سے 42 بجلی چوروں کو پکڑا گیا۔ اٹک سر کل سے 24 اور چکوال سرکل سے 18 بجلی چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ بجلی چوروں کو جرمانے عائد کرنے کے علاوہ قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔ آئیسکو چیف نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں محکمہ کا ساتھ دیں اور اگر کہیں بھی بجلی چوری ہوتے ہوئے دیکھیں اس کی اطلاع چیف ایگزیکٹو آئیسکو سنٹرل کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل 051-9253206 یا 118 پر دیں۔

متعلقہ عنوان :