پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون نے پاکستانی شہریت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 19:29

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون نے پاکستانی شہریت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا. ۔ عدالت نے بھارتی خاتون کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی. ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جمعہ کوبھارتی خاتون کی پاکستانی شہریت کیلئے درخواست پر سماعت کی جس کے دوران مسلمان ہونے والی آمنہ بی بی اپنے شوہر اعظم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں ۔دوران سماعت بھارتی خاتون کے وکیل اعجاز خان نے عدالت کو بتایا کہ خاتون نے پاکستانی نوجوان سے پسند کی شادی کی اور اسلام قبول کیا. خاتون کا ویزا ختم ہو رہا ہے لہذا اس حوالے سے وزارت داخلہ کو شہریت دینے کی ہدایت کی جائے۔