ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کی وجہ سے مورخہ 23 سے 26اپریل اور28سے 30اپریل تک 132کے وی کوہسارگرڈاسٹیشن کے 11 کے وی کے 8فیڈراور 132کے ویNTPSگرڈاسٹیشن کے 11 کے وی کے 2 فیڈر، 132کے وی محمدی گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی کے 1 فیڈر، 132کے ویNTPSگرڈاسٹیشن کے 11 کے وی کے 2 فیڈر،اور 132کے وی گھانگرہ موری گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی کے 1 فیڈر،سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی مختلف صبح 8بجے سے دوپہر2بجے تک 6گھنٹے معطل رہیگی اس سے لطیف آباد یونٹ نمبر8,10,11بسم اللہ سٹی،جی اوآر کالونی ، پبلک اسکول اور ملحقہ علاقہ متاثر ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :