کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ ‘ قلات اور زیارت میں سردی کے بعدگیس غائب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ اپریل 20:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کوئٹہ ‘ قلات اور زیارت میں سردی کے بعدگیس غائب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت کان مہترزئی ‘ توبہ اچکزئی ‘ توبہ کاکڑی اور کوژک ٹاپ پر برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں بارش کے بعد کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی سردی آتے ہی کوئٹہ میں گیس غائب ہونے لگی تو اس سے عوام مشکلات سے دوچار رہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹائون ‘ سریاب ‘ بلیلی ‘ بلوچی اسٹریٹ ‘ سرکی روڈ ‘ پشتون آباد ودیگرعلاقوں میں گیس کا پریشر کم رہا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :