ڈی آئی خان ، سیاسی،مذہبی قائدین اور سابق پولیس افسران سے پولیس اہلکار واپس لے لیے گئے

جمعہ 20 اپریل 2018 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) اعلی عدالت کے حکم پر ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے سیاسی،مذہبی قائدین اور سابق پولیس افسران سے پولیس اہلکار واپس لے لیے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ پولیس اہلکار شخصیات کی سیکورٹی پر معمور تھے جسکی وجہ سے مختلف تھانوں میں پولیس کی نفری کی کمی تھی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی قائدین، منتخب ممبران اسمبلی،مذہبی شخصیات اور سابق پولیس افسران سے انکی سیکورٹی پر معمور پولیس سیکورٹی گارڈز واپس کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جن میں سے اکثر پولیس اہلکاروں نے پولیس لائن میں اپنی حاضری کرنی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :